نوشہرہ، امتحان کیلئے جانے والے دو دوستوں کو حادثہ ،ایک جاں بحق ،دوسرا زخمی، حالت تشویشناک ،ہسپتال منتقل

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:27

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) امتحان کے لیے جانے والے دو دوست حادثے کا شکار ہوگئے، ایک جاں بحق دوسرا تشویشناک ہسپتال میں پشاور کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ مندوری سے دو دوست عبدالہادی ولد عبد الخالق اور حسنات ولد عنایت موٹر سائیکل پر اکوڑہ خٹک کالج میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر انتظام بی اے کا امتحان دینے آرہے تھے کہ اس دوران ایک ایفکس گاڑی نمبری نامعلوم نے موٹر سائیکل کو تیز رفتاری میں ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عبدالہادی ولد عبد الخالق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی حسنات ولد عنایت شدید زخمی ہوا جس کو تشویشناک حالت میں قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ اور بعد ازاں پشاور کے ایل آر ایچ منتقل کر دیا گیاہے پولیس نے نمبری نامعلوم موٹر کارکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ موٹر کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔