Live Updates

گ*شہریار آفریدی کے بیان کے بعد بلی نہیں بلا تھیلے سے باہر آگیا ،خواجہ سعد رفیق

O،ایک ہاتھ گریبان پر اور دوسرا پائوں پر بانی پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے،پی ٹی آئی سول بالادستی کا ڈرامہ چھوڑ کر شوق سے فوج کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے،سینئر رہنما

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:00

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کے بیان کے بعد بلی نہیں بلا تھیلے سے باہر آگیا ،ایک ہاتھ گریبان پر اور دوسرا پائوں پر بانی پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے،پی ٹی آئی سول بالادستی کا ڈرامہ چھوڑ کر شوق سے فوج کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پر قبضہ کرنے کا بیان واپس لینا چاہیے ، جمہوری سیاست میں جلائو، گھیرا ئواور دھمکیوں سے کام نہیں چلتا، ان کا بھی کام نہیں چلا، ماضی میں پی ٹی آئی نے دھمکیوں اور حملے کی اتنے باتیں کی ہیں کہ بات 9 مئی تک جاپہنچی ہے۔بات جیلوں تک جا پہنچی ہے، اب انہیں بات سمجھ آجانی چاہیے، جو وہ چاہتے تھے کوئی ایک چیز بھی پوری نہیں ہوئی، علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے کہا کہ اگر کوئی اسلام آباد پر قبضے اور چڑھائی کی کوشش کرے گا اور وہ چاہے گا کہ وہ حکومت بھی کرے، تو یہ دونوں کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔کل پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ وہ فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، شوق سے کریں لیکن یہ جو سول بالادستی کا ڈرامہ رچا ہوا ہے، آزادی، غلامی، غلامی آزادی، اس میں سے آپ باہر نکل جائیں ۔

پی ٹی آئی رہنما کے اس بیان سے بلی نہیں بلا تھیلے سے باہر آگیا، ایک ہاتھ گریبان پر اور دوسرا پاں پر یہ عمران خان کا پرانا وتیرہ ہے، ایک ترلے کرتے ہیں کہ بات کرو اور باہر نعرے لگاتے ہیں کہ میں آزادی کا علمبردار ہوں۔سعد رفیق نے کہا کہ آج نہیں، تو کل، کل نہیں تو پرسوں سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے بات کرنی ہی پڑے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات