سی اے اے نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، برطانوی ادارے نے عملے وایکس رے اسکریننگ سرٹیفکیشن آڈیٹرز کی تربیت فراہم کی

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) سول ایوی ایشن (سی اے ای)نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، برطانوی ادارے نے عملے وایکس رے اسکریننگ سرٹیفکیشن آڈیٹرز کی تربیت دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کیتعاون سیاہم سنگ میل عبورکرلیا۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایئرپورٹس پر تعینات عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی ، ایئرپورٹس پر تعینات عملے کوایکس رے اسکریننگ سرٹیفکیشن آڈیٹرز کی تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

سی اے اے،کسٹمز، اے ایس ایف اور پی آئی اے کے عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی۔شرکا کو تھریٹ امیج ریکگنیشن کمپیوٹر بیسڈ ٹریننگ کیلئے سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی، برطانوی ہائی کمیشن کے سیکیورٹی اینڈجسٹس کے سربراہ ڈاکٹر جووائٹل مہمان خصوصی تھے۔برطانوی ادارے نے تربیت کے علاوہ جدیدترین ہارڈویئراورسافٹ ویئرسپورٹ بھی فراہم کی ، سی اے اے کے ڈائریکٹرسیکورٹی شاہد قادر نے تربیت،آلات فراہمی پر بر طانیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :