وزیراعلی بلوچستان کا ہرنائی میں ایف سی کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پراطمینان کا اظہار

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں دہشت گردوں کے خلاف ایف سی نارتھ کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف سی نے فوری اور کامیاب آپریشن کرکے شہریوں کو بہت بڑے نقصان سے بچا لیا ،دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک اورتین زخمی ہوئے ،عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لئے ایف سی کی خدمات کو سراہتے ہیں ۔وزیر اعلٰی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے بلوچستان کو امن کی سرزمین بنائیں گے۔