پولیس افسران اور اہلکار دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں، ڈی پی او بٹگرام

اتوار 28 اپریل 2024 11:40

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان نے کہا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق یہ بات انہوں نے رات گئے امن، کس پل چیک پوسٹ کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ڈی پی او نے سکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کو سخت بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی اہلکار مکمل حفاظتی کٹ سے لیس ہو کر چیک پوسٹ میں موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ افسران وقتاً فوقتاً چیک کریں، سپروائیزری افسران اپنے سرکل کے براہ راست ذمہ دار ہوں گے۔ ڈی پی او بٹگرام نے کہا کہ شہری دوران چیکنگ اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، چیکنگ پر تعینات اہلکار آپ کی اور شہر کی حفاظت کے لئے کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :