پونچھ میں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

اتوار 28 اپریل 2024 11:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) بھارت کےغیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 28سالہ لاپتہ نوجوان امتیاز احمد جو تحصیل منڈی کے گائوں دونوگام کا رہائشی تھا، 23اپریل سے لاپتہ تھا۔

(جاری ہے)

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے دونوگام کے علاقے میں ا یک پہاڑی پر ایک لاش دیکھی ، جس کے بعد لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ اور پولیس موقع پر پہنچی ۔

انہوں نے کہاکہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد لاش کو ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیاگیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :