ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش جاری

اتوار 28 اپریل 2024 15:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کے تمام سٹیشنوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ پی ایم اے روڈ، ٹینک چوک اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کے مقام پر کی پوائنٹس بھی قائم کر دے دیئے گئے تا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔سٹیشنوں پر موجود اہلکار ایمرجنسی کور پلان کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :