شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہی عرفان صدیقی

رؤف حسن نے کہا مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، بات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہو گی، بیان

اتوار 28 اپریل 2024 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھ لیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہی ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اٴْدھر سے این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے دو ٹوک پالیسی بیان جاری کیا ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ رؤف حسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، بات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہو گی۔واضح رہے کہ ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو پہلے اس کی شرائط طے کرے۔