رینجرزکی آزاد کشمیر میں موجودگی معمہ بن گئی‘ اسلام آباد سے فورس بجھوانے کی درخواست کی نہ رینجرزکو طلب کیا.وزیراعظم آزاد کشمیر
رینجرزکے دستے کس کے حکم پر کوہالہ سے آزاد کشمیر میں داخل ہوئے ؟ وفاق میں اتحادی حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ‘رینجرزکی تین کمپنیاں اسلام آباد سے روانہ ہوئیں اور دو گھنٹے کوہالہ میں قیام کے بعد وہ واپس چلی گئیں.آزاد کشمیر کے مقامی حکام
میاں محمد ندیم پیر 13 مئی 2024 12:09
(جاری ہے)
رینجرزکے دستے کس کے حکم پر کوہالہ سے آزاد کشمیر میں داخل ہوئے اس پر وفاق میں اتحادی حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے‘ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روزرینجرزکی تین کمپنیاں اسلام آباد سے روانہ ہوئیں اور انہوں نے دو گھنٹے کوہالہ میں قیام کیا جس کے بعد وہ واپس چلی گئیں اس پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے ان کی حکومت نے اضافی فورس کے لیے کوئی درخواست نہیں کی تھی . رینجرزکس کے حکم پر آزاد کشمیر گئے یہ معمہ حل طلب ہے ادھر آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں ’سستی بجلی اور سستے آٹے کے لیے‘ احتجاج اور لانگ مارچ جاری ہے جس میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں ہفتے کے روزضلع میرپور میں فائرنگ سے سب انسپکٹر عدنان فاروق کی موت ہو گئی تھی کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت نے میرپور کے علاقے اسلام گڑھ میں پیش آئے واقعے میں عدنان کی موت کی تصدیق کی. آزاد کشمیر میں گذشتہ تین دن سے جاری پرتشدد احتجاج اور لانگ مارچ کو ختم کرنے اور مظاہرین کے مطالبوں کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مابین بات چیت کا پہلا دور ناکام ہو گیا، جس کی تصدیق کمیٹی کے رکن عمر نذیر نے کی ہے عمر نذیر نے صحافیوں سے مختصر گفتگو میں الزام عائد کیا کہ اسلام آباد حکومت ان کے مطالبات حل کرنے میں سنجیدہ نہیں بات چیت کی ناکامی کے بعد راولا کوٹ میں مختلف علاقوں سے آئے مظاہرین آج پیر سے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی جانب اپنا لانگ مارچ دوبارہ شروع کریں گے احتجاج اور لانگ مارچ کی وجہ سے مظفرآباد ڈویژن میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پیر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے برطانوی نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آزادکشمیر میں ایف سی اور پی سی کی تعیناتی کے حوالے سے حکومتی موقف انتہائی واضح ہے آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم، نیلم جہلم، جاگراں، گلپور سمیت کئی بڑے پراجیکٹس موجود ہیں، جن میں غیر ملکی انجینیئرز بھی کام کر رہے ہیں اورغیر ملکی انجینیئرز پر ہوئے حالیہ حملوں کے بعد آزادکشمیر کی حکومت نے اسلام آباد سے یہاں موجود آبی وسائل کے منصوبوں کی حفاظت کے لیے ایف سی اور پی سی کی فراہمی کی درخواست کی تھی جسے قبول کرتے ہوئے دونوں فورسز فراہم کی گئیں وزیر اعظم آزادکشمیرنے دعوی کیا کہ ان فورسز کو کسی عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے نہیں بلایا گیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کالال پل اوربٹ چوک کا دورہ
-
قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت کم کر دی گئی
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی قونصلیٹ جنرل ایران لاہور میں ایرانی صدر و عہدیداران کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیت
-
عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر نئے من گھڑت کیسز بنانے کی تیاری کی جارہی ہے
-
دنیا کے کسی مہذب جمہوری معاشرے میں فوجی عدالتوں کا کوئی نشان تک نہیں ملتا
-
رفح کے قریب پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 75 فلسطینی شہید ہوگئے
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیر آباد میں طالبہ سے دو افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرِ اعظم نے 28 مئی یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا ، یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کی اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کیلئے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، شہباز شریف
-
28مئی پاکستان کے کامیاب ایٹمی تجربات عزم وایثار اور ملّی یکجہتی کی روشن نظیر ہیں
-
تین سو ملین سے زائد بچے آن لائن جنسی استحصال کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.