Live Updates

پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر پہنچ گیا

عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے، پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے،شعیب شاہین

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کیا گیا، ٹرین مارچ میں پی ٹی آئی مرکزی رہنما برسٹرشعیب شاہین، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ علی پلھ، پی ٹی آئی رہنما جسٹس(ر)نور الحق قریشی، سابق ایم این اے فہیم خان، سابق ایم پی اے جمال صدیقی، پی ٹی آئی رہنما برسٹر علی طاہر، ڈاکٹر مسرور سیال،حاجی نثار آرائین وومن ونگ سندھ کی صدر سرینا عدنان، ارسلان خالد، جان شیر جونیجو، رضوان خانزادہ، امان قاضی، زین کولاچی، ولی مغیری، ایڈووکیٹ دانیا مگسی سمیت دیگر سندھ کے رہنمائوں نے شرکت کی، ٹرین مارچ بذریعہ عوامی ایکسپریس کے نکالا گیا جو کراچی سے ہوتا ہوا لانڈھی اسٹیشن، جنگ شاہی اسٹیشن، کوٹری اسٹیشن، حیدرآباد اسٹیشن، سرہاڑی اسٹیشن، ٹنڈو آدم اسٹیشن، شہدادپور اسٹیشن، دوڑ اسٹیشن، باندھی اسٹیشن، نوابشاہ اسٹیشن ، کوٹ راہو اسٹیشن، پڈایدن اسٹیشن، محراب اسٹیشن، بھریا اسٹیشن،سیٹھارجا اسٹیشن، رانی پور اسٹیشن، گمبٹ اسٹیشن، خیرپور اسٹیشن سے ہوتا ہوا روہڑی اسٹیشن پہنچا ۔

(جاری ہے)

تمام اسٹیشن پر ٹرین مارچ پہنچنے پر پی ٹی آئی رہنمائوں، کارکنوں شہریوں نے والہانہ استقبال کیا اور عمران خان کی رہائی اور چورہ شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لئے نعرے بازی کی۔ ٹرین مارچ کے شرکا نے بینر اور عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کروایا۔مختلف ریلوے اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی مرکزی رہنما شعیب شاہین نے کہاکہ میں پی ٹی آئی سندھ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ٹرین مارچ عمران خان کی رہائی کے لئے کراچی سے سکھر تک نکالا گیا ہے ہماری پر امن جدوجہد ہے خواہ وہ لانگ مارچ ہو یا ریلیاں عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح سندھ کی عوام نے ٹرین مارچ کا استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ سندھ کی عوام بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ بہت جلد سندھ کے عوام کو ڈاکوئوں حکمرانوں سے نجات دلوائیں گے عمران خان جلد باہر ہونگے اور عوام کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔ آج جو ملک میں ظلم کا نظام قائم ہے اس سے نجات کے لئے عمران خان ضروری ہیں ۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہم کراچی سے سکھر تک ریلیز عمران خان کی نعرے کے ساتھ ٹرین مارچ کے ذریعے جارہے ہیں یہ ٹرین مارچ ان فیصلہ سازوں کو جگانے کے کئے ہے جو سمجھ رہے ہیں کہ ایسے ہی کام چل جائے گا اب ہر جگہ صرف ایک ہی آواز ہوگی ریلیز عمران خان جب تک عمران خان آزاد نہیں ہونگے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

حلیم عادل شیخ کہاکہ اب وقت دور نہیں بہت جلد سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور عوام کو ان چوروں سے نجات دلوائیں گے سندھ کے عوام نے اپنا فیصلا سنا دیا ہے کہ عمران خان کو آزاد کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات