بکھرے ہوئے سنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے،پیر ارشدکاظمی

قائدین اہلسنّت آگے بڑھیں اور بکھرے ہوئے شیرازے کو سمیٹ لیں صوبائی دفتر میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے امیر پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہاہے کہ تحریک اہلسنّت پاکستان بکھرے ہوئے سنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے کوشاں ہے، کسی سے بغض وحسد نہیں صرف محبت،امن اور بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں، حالات کے پیش نظر اتحاد اہلسنّت انتہائی ضروری ہے، تحریک اہلسنّت پاکستان تمام قائدین ،جماعتوں اور تنظیموں کو اتحاد کی دعوت دیتی ہے اور اپناپلیٹ فارم پیش کرتی ہے، قائدین اہلسنّت آگے بڑھیں اور بکھرے ہوئے شیرازے کو سمیٹ لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتردارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ شاہ لطیف ٹائون میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے کراچی ڈویژن کے صدر علامہ فیصل عزیزبندگی، مولاناسیدمحمدشفیع قادری، صوفی جمال الدین قادری،شفقت نیازی، ریحان میانورقادری ،صدر یوتھ ونگ کراچی صاحبزادہ عبدالرحیم شاہ، رحمت اللہ،نورعالم، شہبازقادری، مولانارشیداحمد، مولاناسلیم مجددی سمیت علمائے کرام ،عہدیداران وکارکنان تحریک اہلسنّت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پیر سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ تحریک اہلسنّت پاکستان سندھ بھر میںجوں جوں منظم ہورہی ہے ، ہماری ذمہ داریاں بڑھتی جارہی ہیں، اہلسنّت کا اعتماد ہمارے جذبوں کو مزید ابھاررہاہے ،ان شاء اللہ ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کے خواب کو شرمندہء تعبیر کرکے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :