پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی ترجمان ہے،کرن بلوچ کا فریال تالپورکوان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین

اتوار 28 اپریل 2024 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپورکوان کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی اورتنظیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ فریال تالپور کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے اورانہیں معاشرے میں باعز ت مقام دلانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری ہے، فریال تالپور کی جدوجہد و قربانیاں خواتین کیلئے ایک مثال ہیں۔

اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوامی ترقی ، فلاح و بہبود ہے،عوام سے ہمیشہ رابطہ قائم رہے گا، مسائل و مشکلات میں کمی کے اقدامات اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فریال تالپورنے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے مشن پر سمجھوتہ نہیں کیااور آج اسی کی بدولت ملک کے طول و عرض سے خواتین کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی کے کارروان کا حصہ بن رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی خواتین کے حقوق کی ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ہی عوامی ترقی و فلاح ہے، پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی عوام کے بنیادی مسائل پر رکھی گئی تھی جس پر آج بھی قائم و دائم ہیں۔