Live Updates

جیسا بدتمیز اور بے لگام علی امین گنڈا پور کا لیڈر ہے ویسے ہی وہ خود ہیں: عظمیٰ بخاری

علی امین گنڈاپور ایک شرپسند اور شدت پسند ذہنیت کا مالک ہے اور مریم نواز سے متعلق پہلے بھی زبان درازی کر چکا ہے،وزیر اطلاعات پنجاب

اتوار 28 اپریل 2024 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیسا بدتمیز اور بے لگام علی امین گنڈاپور کا لیڈر ہے، ویسے ہی وہ خود ہیں۔عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ علی امین گنڈاپور جیسے لوگ معاشرے میں عورت کی ترقی اور خوش حالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک شرپسند اور شدت پسند ذہنیت کا مالک ہے اور مریم نواز سے متعلق پہلے بھی زبان درازی کر چکا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ان کی کارکردگی ٹک ٹاک کے لیے ہوتی ہے، مریم نواز عوام کی خدمت کریں ٹک ٹاکر نہ بنیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات