نامور شاعراورصحافی ولی محمد واجد کی21ویں برسی 30اپریل کو منائی جائے گی

اتوار 28 اپریل 2024 17:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) نامورصحافی، اردو،پنجابی کے شاعر اوردانشور ولی محمد واجدکی21ویں برسی 30اپریل کو منائی جائے گی ۔ولی محمد واجد یکم جولائی 1936کوجالندھرمیں پیداہوئے۔قیام پاکستان کے بعد وہ ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔ انہوں نے اردواورپنجابی میں خوبصورت شاعری کی۔

(جاری ہے)

ولی محمد واجد نے کیریئر کاآغاز سکول ٹیچرکے طورپرکیااورپھر1966 میں روزنامہ امروز میں رپورٹرکی حیثیت سے ملازمت اختیارکی۔

ولی محمدنے مارشل لا دورمیں آزادی صحافت کیلئے قید وبندکی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔حق گوئی کی پاداش میں ان کامختلف شہروں میں تبادلہ بھی کیاجاتارہامگرانہوں نے اصولوں پرسودے بازی نہیں کی۔ان کانعتیہ مجموعہ” والضحیٰ “کے نام سے شائع ہوا۔30اپریل 2003 کو وہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔

متعلقہ عنوان :