Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دن رات کوششوں سے صوبہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، شازیہ بانو

اتوار 28 اپریل 2024 18:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دن رات کوششوں سے صوبہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ صوبائی حکومت عوامی خدمت کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام سے جو وعدے کئے تھے اُنہیں ہر صورت پورا کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

شازیہ بانو نے مزیدکہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کا معیارِ زندگی بلند ہو،اس وقت پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اُن سے نمٹنے کیلئے بحیثیت قوم ہمیں متحد ہو نا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں، اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی سوچ کو فوقیت دینا ہو گی تا کہ اقوام ِعالم میں ہم اپناکھویا ہوا مقام حاصل کر سکیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات