ةپشاور،خیبر پختونخوا کے ٹرانسپورٹروں کامختلف علاقوں میں ڈکیتی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

Sپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے ٹرانسپورٹروں نے کوہاٹ ٹنل پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مال بردار گاڑیوں سے مبینہ غیر قانونی رقوم کی وصولی اور مختلف علاقوں میں ڈاکووں کے ہاتھوں انہیں لوٹنے و نشانہ بنانے کیخلاف جی ٹی روڈ پشاور پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس سلسلے میں صوبائی و وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا جبکہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں انڈس ہائی وے کو بند کرنے اور سخت احتجاج کی دھمکی دیدی مظاہرین کی قیادت آل خیبرپختونخوا گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چیئرمین لیاقت خان،جنرل سیکرٹری حاجی سکندر خان ، عارف اللہ، امان اللہ، غازی خان اور دیگر نمائندوں نے کی مظاہرین نے کہا کہ کوہاٹ ویٹ برج کو ایکسل لوڈ لمیٹیڈ این ایچ ایس او 2000 قانون کے مطابق نافذ کیا جائے ، ٹرانسپورٹروں سے مبینہ رقم کا مطالبہ کرنے پر ضلع کوہاٹ کے ڈی سی ، اے سی ، ڈی پی او،ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ اور پٹواری این ایچ اے کیخلاف کارروائی کی جائے فیڈریشن کے رہنماوں اور ٹرانسپورٹروں کیخلاف درج بے بنیاد ختم کرکے انڈس ہائی وے پر تعینات مختلف محکموں کے اہلکاروں کاٹرانسپورٹروں کیساتھ ناروا رویے پر نوٹس لیا جائے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹروں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے اور انہیں یرغمال بنانے پر نوٹس لیکر انہیں تحفظ فراہم کیجائے جس پر وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، وزیر ٹرانسپورٹ، وزیر قانون، دیگر صوبائی اور وفاقی محکمے نوٹس لیں ورنہ ٹرانسپورٹرز 30 اپریل کو کوہاٹ ٹنل کے مقام پر انڈس ہائی وے کو مکمل طور پر بند کرینگی