} دائود انجینئرنگ یونیورسٹی کی نئی سائٹ کا گلبرگ ٹائون میں قیام

فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ سائنسز کے تحت کمپیوٹر سائنس، آرٹی فیشل انٹیلی جنس، سائبر سیکورٹی اور ڈیٹا سائنسز کے پروگرام منتقل ہونگے کئی سال سے غیر فعال عمارت میں دائود یونیورسٹی کی فیکلٹی کے قیام سے ضلع وسطی کے طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے، وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین Kایف بی ایریا میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا خواب پورا ہوگیا، رکن صوبائی اسمبلی انجینئر عادل عسکری، فروغ تعلیم کیلئے ڈاکٹر ثمرین کی لگن دیکھ کر خوشی ہوئی، فاروق نعمت اللہ

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

ڑ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) دائودیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) کے وژن اور انتھک کاوشوں کی بدولت اپنی نئی سائٹ کے قیام کیلئے ٹائون میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت گلبرگ ٹائون یوسی 5میں واقع میجر طفیل شہید اسکول بلاک نمبر 9میں دائودیونیورسٹی د انجینئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ سائنسز کا تمام انفرااسٹرکچر منتقل کیا جائے گا اور کمپیوٹر سائنس، آرٹی فیشل انٹیلی جنس، سائبر سیکورٹی اور ڈیٹا سائنسز کے پروگرام پڑھائیں جائیں گے۔

میجر طفیل شہید اسکول باضابطہ طور پر دائودیونیورسٹی کے حوالے کرنے کی سادہ اور پروقار تقریب گزشتہ روز مذکورہ اسکول میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یادداشت پر دائودیونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ اور چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر دائودیونیورسٹی انجینئرپروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز)، رکن سندھ اسمبلی انجینئر عادل عسکری، سابق وفاقی وزیر شمیم صدیقی، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی فاروق نعمت اللہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد ندیم حنیف، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، ڈینز، پروگرامز ہیڈز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے یوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کہا کہدائودیونیورسٹی نے گلبرگ ٹائون کے ساتھ ہم آہنگی سے ایک اہم سنگ میل عبور کیا، کئی سال سے غیر فعال عمارت میں دائودیونیورسٹی کی فیکلٹی کے قیام سے ضلع وسطی کے طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے۔ فیکلٹی کو گلبرگ ٹائون میں لانے کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور نئی سائٹ کا قیام فروغ تعلیم کیلئے ہماری انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

رکن اسمبلی انجینئر عادل عسکری نے کہا کہ دائودیونیورسٹی عصر حاضر کے مطابق فیکلٹی پروگرامز یہاں لا رہی ہے، ایف بی ایریا میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا خواب پورا ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ فروغ تعلیم کیلئے ڈاکٹر ثمرین حسین کی لگن دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کی تعلیمی ترقی کی کیلئے آئندہ بھی ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر دائودیونیورسٹی کی جانب سے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں اور پروجیکٹ کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔