ةسابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی ڈاکٹر مالک بلوچ کے بھائی حاصل خان بلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 28 اپریل 2024 21:00

ٓ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) سابق وفاقی وزیراور سیاسی وسماجی شخصیت محترمہ زبیدہ جلال نے نیشنل پارٹی کے صدر ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بڑے بھائی واجہ حاصل خان بلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خاندان اور عزیز واقارب کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میںمحترمہ زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے خاندان سے واجہ حاصل خان بلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطا کرے۔