سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بننے پر مبارکباد

اتوار 28 اپریل 2024 22:10

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) سابق چئیرمین سینٹ اور رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کو ان کی نائب وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اتوار کی شب جاری کردہ ایک بیان میں صادق سنجرانی کہا کہ اسحاق ڈار ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور ان کو ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ دینا ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسحاق ڈار اپنے تجربے کی بنیاد پر ملک کو مزید ترقی دینے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے اسحاق ڈار کی ملک اور قوم کے لئے دی گئی عظیم خدمات کو بھی سراہا۔