حافظ نعیم الرحمن کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات ،چھوٹے بھائی ڈاکٹر محبوب الرحمن کے انتقال پر تعزیت

اتوار 28 اپریل 2024 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مہتمم جامعہ نعیمیہ ومفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن سے ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر محبوب الرحمن کے انتقال پر جامعہ نعیمیہ کراچی میں ملاقات اور تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان ، نائب امیر کراچی مسلم پرویز ، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔