ھ*گھوسٹ اور غیر حاضراساتذہ کو اب کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ،زین العابدین

پیر 29 اپریل 2024 03:25

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل)مانیٹرنگ اینڈایولیوشن(محکمہ تعلیم سندھ زین العابدین انصاری نے کہا ہے کہ گھوسٹ اور غیر حاضراساتذہ کو اب کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ٹنڈوالہ یار کا دورہ کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سلیم اللہ اوڈھو، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہ یار شاکر فہیم،چیف مانیٹرنگ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن) ٹنڈوالہ یارچیف مانیٹرنگ آفیسر حماد علی زرداری، ڈی ای او پرائمری ٹنڈوالہ یار مٹھو اوڈ، مانیٹرنگ آفیسر زبیر احمد درس ،محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل)مانیٹرنگ اینڈایولیوشن(محکمہ تعلیم سندھ زین العابدین انصاری نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع ٹنڈوالہ یار میں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی نشاندہی کریں اور ان کے بارے میں رپورٹ بنا کر میرے دفتر میں بھیجیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے اور تعلیمی عمل بھی متاثر نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ یہ بڑے ہوکر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ ڈائریکٹر جنرل)مانیٹرنگ اینڈایولیوشن(محکمہ تعلیم سندھ زین العابدین انصاری نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع ٹنڈوالہ یار میں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی نشاندہی کریں اور ان کے بارے میں رپورٹ بنا کر میرے دفتر میں بھیجیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے اور تعلیمی عمل بھی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ یہ بڑے ہوکر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔