اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا مارکیٹ وشادی ہال کا دورہ، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد

پیر 29 اپریل 2024 10:20

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے مختلف شادی ہال اور مارکیٹ کا دورہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر آفس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنراحسنممتاز گوندل نےاسپشل مجسریٹس پرائس کنٹرول کے ہمراہ روٹی و نان اور اشیأء خورنوش سرکاری نرخ سے زائد ریٹ پر فروخت کرنے والے گراں فرشوں اور میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تناظر میں گلشن ، الرشید اور قصرحق میرج ہال سمبڑیال کو مجموعی طورپر2 لاکھ 4 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ اگر کوئی دوکاندار سرکاری ریٹ لسٹ سے مہنگی اشیاء فروخت کرے تو گورنمنٹ آف پنجاب کی بنائی گئی ''قیمت پنجاب'' ایپلی کیشن پرفوری شکایت درج کروائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :