پنجاب کی زمینوں کی زرخیزی تیزی سے کم ہو رہی ہے ، زرعی ماہرین کا انتباہ

پیر 29 اپریل 2024 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) زرعی ماہرین نے خبردار کیاہے کہ پنجاب کی زمینوں کی زرخیزی تیزی سے کم ہو رہی ہے جس کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں نہری آبپاش رقبہ14.41ملین ہیکٹر جبکہ6.22ملین ہیکٹر رقبہ بارانی زراعت پر مشتمل ہے،پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اسکی زراعت کا زیادہ تر انحصار گندم، چاول، کپاس، مکئی، اور کماد کی فصلات پر ہے۔

زرعی ترجمان نے کہاکہ پنجاب کی زمینوں کی زرخیزی تیزی سے کم ہو رہی ہے اور زیادہ تر زمینیں نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش، زنک اور بوران کی کمی کا شکار ہو رہی ہیں۔ اسکے علاوہ زمینوں میں نامیاتی مادہ کی مقدار 1فیصد سے بھی کم ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کیلئے ہمارے کاشتکارگوبر کی کھاد، پولٹری، پریس مڈاور کمپوسٹ وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں مگر اس سب کے باوجودبھی ہماری زمینوں میں اس کمی کو پورا نہیں کیا جاسکا ہے۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے ہماری فصلوں کی پیداوار کم رہتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ زمینوں میں ڈالی جانے والی کھادوں کی افادیت بھی پوری طرح حاصل نہیں ہوتی۔ گندم اور چاول کے کاشتکاری نظام میں سبز کھاد کا استعمال اچھے نتائج کا حامل ہے۔ سبز کھاد کے استعمال سے زمین کی پانی جذب کرنے اور زیادہ دیر تک جاذبیت بر قرار رکھنے میں مد د ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :