دوستی نہ کرنے پر اوباش نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا

پیر 29 اپریل 2024 11:00

کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) کبیروالا میں دوستی نہ کرنے پر اوباش نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق بستی ریحان پور کی رہائشی غریب یتیم لڑکی سمیرا کو اوباش نوجواں لڑکے نے بات نہ ماننے پر قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

سمیرا شاپنگ مال پر کام کرتی تھی اور وقوعہ کے روز وہ معمول کے مطابق ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جارہی تھی کہ عمران نامی شخص نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا ،ریسکیو 22 11 نے بچی سول ہسپتال کبیروالا منتقل کیا جہاں سے اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا تاہم سمیرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگئی ۔

ملزم عمران کو شک تھا کہ ملزمہ کے کسی اور شخص سے دوستی ہے اس لئے وہ اس کی پیشکش کو ٹکرا رہی ہے ۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔