سیالکوٹ، ایل پی جی سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جھلس گیا

پیر 29 اپریل 2024 14:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جھلس گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ میں شفیع کا بھٹہ بھاگووال روڈ پر پیش آیا جہاں ایک ایل پی جی سلنڈر میں اچانک آگ لگ گئی۔ سلنڈر میں آگ اچانک گیس پائپ اترنے کہ باعث لگی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ ہر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے 40 سالہ باورچی اقبال معمولی جھلس گیا ہےجس کو ریسکیو 1122 والوں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ آگ لگنے سے 50 ہزار کا مالی نقصان بھی ہوا ہے جبکہ ریسکیو نے آگ کو پھیلنے سے روک کر مارکیٹ و دکان کو بچا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :