زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

پیر 29 اپریل 2024 14:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) زرعی یونیورسٹی پشاور، پاکستان کے ڈائریکٹوریٹ آف فارم اور چین کے بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور، پاکستان پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور ڈائریکٹر بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ، چین پروفیسر ڈاکٹر ژانگ شینگ کوان نے معاہدے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر فارم، زرعی یونیورسٹی پشاور، پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف بھی موجود تھے۔مفاہمتی سمجھوتے کا مقصد تعلیمی اور تحقیقی معاہدوں کے لئے مستقبل میں شراکت داری کے لئے دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔ معاہدے میں پاکستان اور چین کم پانی استعمال کرنے والے گندم کے ہائبرڈ کی ترقی ، گندم کے بیج اور جانچ کے لئے سہولیات کی فراہمی ، فیکلٹی، طلباء، تحقیقی مواد اور معلومات کا تبادلہ ، متعلقہ ٹیکنالوجیز، تحقیقی آلات کی دستیابی کے ذریعے سپورٹ ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں میں جدید کوششوں کو مربوط کرنا۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ خصوصی طور پر درج ذیل شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ہائبرڈ گندم اور متعلقہ علوم میں باہمی دلچسپی کے تمام متعلقہ شعبوں میں انسانی وسائل کا انتظام ، اختراعی اور اپنانے والی تکنیکوں/ٹیکنالوجیز کا پھیلاؤ ، عملے کے لیے تربیت کی سہولیات فراہم کرنا ، تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لئے لیبارٹری کے نئے آلات ، آلات کی تقسیم اور فراہمی میں تعاون اور سہولیات کی فراہمی ، ادارہ جاتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز اور پوسٹ ڈاک ریسرچ پروگراموں کی سہولیات کی فراہمی ، تکنیکی عملے اور یونیورسٹیوں کے دیگر ملازمین کے لئے قلیل مدتی تکنیکی تربیتی پروگراموں کی سہولیات کی فراہمی اور مشترکہ و باہمی تعاون سے تحقیقی منصوبے اور عمل درآمد شروع کرینگے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان نے یونیورسٹی میں جاری نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور سے فارغ التحصیل طلباء ملکی و بین الاقوامی سطح پر زراعت و لائیوسٹاک اور دوسرے اہم شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور زراعت و لائیوسٹاک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور امید ظاہر کی اس معاہدے سے زرعی یونیورسٹی پشاور، پاکستان اور بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ، چین ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گیں۔

ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل ، ڈین فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب ، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، چیئرمین شعبہ اگرانومی پروفیسر ڈاکٹر حبیب اکبر، شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی آفسران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف اور پروفیسر ڈاکٹر ژانگ شینگ کوان کو کامیاب معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد پیش کی۔