سندھ ہائیکورٹ کاسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی سی کورنگی کی عدم پیشی پر اظہار برہمی ،توہین عدالت کے نوٹس جاری

پیر 29 اپریل 2024 15:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سندھ ہائیکورٹ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی سی کورنگی کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں کورنگی ابراہیم گوٹھ میں پلاٹ پر قبضے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے کورنگی ابراہیم گوٹھ میں پلاٹ سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔

ممبر بورڈ آف ریونیو سے پلاٹ کی ڈیمارکیشن کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی سی کورنگی کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیوں نا دونوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔بعدازاں عدالت نے ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی سی کورنگی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیئے۔