مانسہرہ، مردان میں شہید ہونے والے ریلوے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پیر 29 اپریل 2024 16:11

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) مانسہرہ، مردان میں زمان سنز شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے ریلوے پولیس کے اہلکار وقاص کی نماز جنازہ بٹل میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق نماز جنازہ میں ڈی ایس پی سرکل شنکیاری قاضی ماجد نسیم، ایس ایچ او تھانہ بٹل سمیت پولیس افسران اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ مانسہرہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔پولیس افسران نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔