لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کیلئے 34 ارب روپے کا بجٹ منظور

پیر 29 اپریل 2024 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کابینہ کمیٹی نے لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کے لئے 34 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا دائر کار ڈویژنل کی سطح تک بڑھانے کے لئے بھی بجٹ طلب کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ بلدیات نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا دائرہ کار شہر سے ڈویژنل کی سطح پر بڑھانے کیلئے بجٹ مانگ لیا ۔محکمہ بلدیات نے اس معاملے کے لئے 182 ارب روپے مانگے ہیں ۔ اس بجٹ سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو تمام ڈویژن کی حد تک پھیلادیا جائے گا۔ کیبنیٹ کمیٹی نے لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کیلئی34 ارب روپے منظور کر لیے ہیں۔ یہ بجٹ لاہور کی سڑکوں ،پانی کی سکیموں اور سیوریج کی بہتری پر خرچ ہوگا۔