محکمہ خزانہ نے ڈینگی بخارکو کنٹرول کرنے کیلئے 1 کروڑ90 لاکھ جاری کردیئے

پیر 29 اپریل 2024 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) محکمہ خزانہ نے ڈینگی بخار کو کنٹرول کرنے کے لئے 1کروڑ 90 لاکھ جاری کر دیئے۔محکمہ خزانہ نے بچیوں کو سکولوں میں وظیفہ دینے کے لئے 2.5 ارب روپے، ہسپتالوں کیکڈنی سنٹرز کے لئے 1کروڑ65لاکھ روپے جاری کیے۔

(جاری ہے)

محکمہ پرائمری ہیلتھ کوادویات کی خریداری کی مدمیں2کروڑ50لاکھ ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو ادویات کی خریداری کی مد میں 108 ملین روپے جاری کیے ہیں۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :