چیچہ وطنی میں ناجائزتجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

پیر 29 اپریل 2024 18:16

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سپریم کورٹ کے احکامات پر چیچہ وطنی میں بھی ناجائزتجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مہتاب بلوچ نے بتایا کہ بلدیہ کے عملے نے پیر کے روز مختلف بازاروں میں آپریشن کرکے تجازات گرا دیں۔

(جاری ہے)

دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنی دکانوں کے آگے سے تجاوزات ختم کردیں بصورت دیگر میونسپل کمیٹی کاعملہ کاروائی کریگا، اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا اور اس حوالے سے کسی سے بھی رو رعایت نہیں برتی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :