جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

پیر 29 اپریل 2024 18:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا ہے،اس موقع پر طلبہ و طالبات نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔طلباء کو فوجی طرزِ زندگی اور پاک فوج کی خدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

بہاولنگر کے طلباء کا گیریژن کے دورہ کے دور ان ٹینکوں،اے پی سی گاڑیوں اور ہتھیار وں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔شرکاء کو فائر کنٹرول ریڈار اور گن کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔طلبہ و طالبات کو فائرنگ کے طریقہ کار اور اسمال آرم ویپنز کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔شرکاء کو کمبیٹ ایفیشینسی ٹیسٹ ٹریننگ دکھائی گئی جس سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔طلبہ و طالبات کے ملتان گیریژن کے دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا تھا۔