پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

پیر 29 اپریل 2024 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے مختلف امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس اور کامرس پارٹ ون اور ٹو سپلیمنٹری 2023 اور بیچلر آف آرٹس (سماعت سے محروم) سپلیمنٹری 2023 کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ امتحانی نتائج کی تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔