کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی بریفنگ و سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس

پیر 29 اپریل 2024 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی بریفنگ و سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں و لیبز پر لازم ہے کہ ڈینگی کیس فوراً ڈیش بورڈ پر رپورٹ کریں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے ڈینگی کیسز میں کمی ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں 2024میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 24ہے۔ کل ہاٹ سپاٹ 24244 ہیں۔ 3047 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ انسداد ڈینگی اقدامات کی خلاف ورزی پر16 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ انسداد ڈینگی ورکرز کے ٹریننگ سیشن کریں۔

گھروں میں ڈینگی احتیاطی تدابیر لٹریچر بھی فراہم کریں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ موسم تغیر پذیر ہے تمام ہاٹ سپاٹس کو روزانہ چیک کریں۔ کلیر کرائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی سی ز انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرائیں۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل، انسداد ڈینگی انیالسٹ ڈاکٹر عامر نے شرکت کی اوربریفنگ دی۔