لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد کا ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی مادر علمی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خانیوال کا دورہ

پیر 29 اپریل 2024 21:17

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی مادر علمی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خانیوال کا دورہ کیا۔طلباء اور اساتذہ میں گھل مل گئے اور اختتام پر طلباء کو موٹیویشنل لیکچر بھی دیا۔ جسٹس صفدر سلیم شاہد نے نے 1976 میں میٹرک کا امتحان ملتان بورڈ سےنمایاں پوزیشن میں پاس کیا،انکے ہمراہ انکے دوست اور سابق سٹوڈنٹس راشد بن امیر ،طاہر نسیم اور احمد رضا قادری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سکول آمد پر انچارج پرنسپل راؤ عمر خان اور صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع خانیوال چوہدری نثاراحمد نے دیگر اساتذہ کے ہمراہ انکا استقبال کیا ۔بعد میں انہوں نے مختلف کلاس رومز کا وزٹ کیا اور اختتام پر سکول میں قائم جنوبی پنجاب کی سب سے بہترین ڈیجیٹل الرفیق سینٹرل لائبریری کا خصوصی دورہ کیا اور طلباء کو موٹیویشنل لیکچر بھی دیا۔ اپنی آب بیتی سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ایک طالب علم سے ہائیکورٹ کے جسٹس بنے کا سفر طے کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے میدان میں بھی بہترین کھلاڑی تھے۔اختتام پر طلباء اور اساتذہ کے ساتھ یاد گار گروپ فوٹو بھی بنوایا ۔\378