پلولیو ایک موذی بیماری ہے بچے ہمارا مستقبل ہیں انکو بیماریوں سے بچانا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ، ڈپٹی کمشنر چاغی

پیر 29 اپریل 2024 23:39

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے پولیومہم کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ۔

(جاری ہے)

پولیو ایک موذی بیماری ہے بچے ہمارا مستقبل ہیں انکو بیماریوں سے بچانا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے پولیو مہم کی بھر پور کامیابی کے لیے انتظامیہ بھر پور تعاون کررہی ہیں یہ مہم صرف محکمہ صحت کی نہیں ہے بلکہ یہ ہم سب کی ہے اس مہم کو ایک ذمہ داری سمجھ کر اس میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ بچے ہمارے ہیں انہیں بیماریوں سے بچانا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے معاشرے کے تمام طبقات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں پولیو ایک خطرناک مرض ہے اسکے خاتمے کے لیے عوام بھر پور ساتھ دیں تاکہ پولیو کی مرض کا خاتمہ ھو سکیں خاص کر والدین اور معاشرے کے تمام مکتبہ فکر کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس موذی بیماری سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کیا جائیاور ہمارا ملک پولیو سے پاک ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :