سرگودھا،مسلح افراد کی دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ ،تین افراد زخمی

پیر 29 اپریل 2024 23:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوہرآباد ڈی پارک کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں پر دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار تینوں افراد سکندر حیات،پنڈی مہر وال کا 34 سالہ محمد سرفراز، نلی کا 50 سالہ محمد اسلم شدید زخمی ہو کر خود کو بچاتے ہوئے موقع سے موٹر سائیکل دوڑا کر بھاگتے ہوئے کچہری روڈ پر ڈاکخانے کے قریب سڑک پر گر گئے جن کو ریسکیو کر کے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک بتلائی جا رہی ہے اور پولیس تھانہ جوہر آباد جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔