کمشنر لاہور ڈویژن مال روڈ کانفرنس ہال محمد عبداللہ خان سنبلسے منسوب کردیا گیا

پیر 29 اپریل 2024 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) کمشنر لاہور ڈویژن مال روڈ کانفرنس ہال محمد عبداللہ خان سنبل(مرحوم )سے منسوب کردیا گیا۔ کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے محمد عبداللہ خان سنبل کانفرنس ہال کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ڈی سی قصور رانا موسی طاہر اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

کمشنر لاہور ڈویڑن مال روڈ آفس کا کانفرنس ہال سابق کمشنر لاہور وسابق چیف سیکرٹری پنجاب محمد عبداللہ خان سنبل سے منسوب کر دیا گیا۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا اور افسران نے افتتاح کے بعد عبداللہ خان سنبل کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ محمد عبداللہ خان سنبل کانفرنس ہال ملٹی پرپز ہال ہے۔

(جاری ہے)

میٹنگ ہال اور ڈیجیٹل کنٹرول روم پر مشتمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ محمد عبداللہ خان سنبل کانفرنس ہال کی رینوویشن جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محمد عبداللہ خان سنبل بحیثیت فرد اور بیوروکریٹ عظیم انسان تھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محمد عبداللہ خان سنبل کے کولیگز، ساتھ کام کرنے ولے افسران اور لوگ ان کو دل سے یاد کرتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کانفرنس ہال کو محمد عبداللہ خان سنبل کے نام سے منسوب کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :