پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر پارلیمانی لیڈرز 10 ، 10 منٹ خطاب کریں گے، یوسف رضا گیلانی

پیر 29 اپریل 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر پارلیمانی لیڈرز 10 ، 10 منٹ خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر دوست محمد خان کے نکتہ اعتراض کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نکتہ اعتراض پر تقریر نہیں ہو سکتی، اگر ارکان پوائنٹ آف آرڈرز پر مختصر طور پر مخصوص معاملات کو ہی ایوان میں اٹھائیں تو بہتر رہے گا، نکتہ اعتراض پر تقریر نہیں ہونی چاہئے۔