Yڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے جنوری سے اپریل کے دوران ڈائریکٹوریٹ میں نجی اسکولوں کی جانب سے رجسٹریشن اور ان کی تجدید کے لیے جمع کروائی گئی درخواستوں پر کارروائی

پیر 29 اپریل 2024 20:35

lکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے جنوری سے اپریل کے دوران ڈائریکٹوریٹ میں نجی اسکولوں کی جانب سے رجسٹریشن اور ان کی تجدید کے لیے جمع کروائی گئی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 55اسکولوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کئے ہیں، جبکہ 84اسکولوں کی رجسٹریشن کی انسپیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں تجدید کی گئی ہے اور 74اسکولوں کو انکی دستاویزات اور دیگر معاملات کی کمی کے باعث انہیں خطو ط جاری کئے گئے ہیں کہ وہ ان کمیوں کو دور کریں تاکہ قانون کے مطابق ان اسکولوں کی رجسٹریشن اور ان کی تجدید کی درخواستوں پر عملدرآمد کیا جاسکے۔

اس کے ساتھ ساتھ 10نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو معیار پر پورا نہ اترنے کی باعث مسترد کر کے ان اسکولوں کے مالکان کو خطوط جاری کردئیے گئے ہیں کہ وہ اپنے اسکولوں کی ایسی عمارتوں میں منتقل کریں جو محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے معیار پر پورا اترتی ہوں۔

(جاری ہے)

اسی طرح 2ہائر سکینڈری اسکولوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو مسترد کر کے سیکنڈڑی اسکول اور 3سیکنڈری اسکولوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو ایلیمنٹری اسکولز کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے کیوں کہ یہ اسکولز ہائر سکینڈری اور سکینڈری کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔

ڈائریکٹریٹ نے گذشتہ چار ماہ میں والدین، طلبہ، اساتذہ اور دیگر ذرائع کی جانب سے درج کروائی گئی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 318درخواستوں میں سے 288درخواستیں رولز کے مطابق حل کی ہیں باقی درخواستوں پر کارروائی جاری ہے جنہیں جلد حل کردیا جائے گا۔ اسی طرح والدین اور طلبہ کی جانب سے انکے نام، والد کے نام، تاریخ پیدائش کی تصحیح کے لیے جمع کروائی گئی 71درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے آرڈر جاری کردئیے گئے۔#

متعلقہ عنوان :