فی الحال آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کے اعلان کا امکان، ذرائع

پیر 29 اپریل 2024 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان اسکواڈ کا فی الحال صرف آئرلینڈ اور انگلینڈ سے سیریز کیلئے اعلان کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ورلڈکپ کیلیے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانے کا امکان ہے،میگا ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آئرلینڈ سیریز کے بعد کیا جاسکتا ہے،یکم مئی کی ڈیڈلائن صرف ابتدائی فہرست کی ہے، حتمی اسکواڈ 25 مئی تک اعلان کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پی سی بی نے 2023 ورلڈکپ کیلیے بھی ٹیم کا اعلان ابتدائی ڈیڈ لائن کے بعد کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ قومی سلیکٹرز اگلے ایک دو روز میں آئرلینڈ اور انگلینڈ سے سیریز کیلیے ٹیم کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کو آئرلینڈ میں 3 اور انگلینڈ میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ قومی سلیکٹرز کو حارث رئوف، اعظم خان، عرفان نیازی اور محمد رضوان کی فٹنس رپورٹس کا انتظار ہے۔ دو طرفہ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان گیری کرسٹن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔