گلیات میں ہلکی برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا

پیر 29 اپریل 2024 20:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) گلیات میں ہلکی برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسن حمید کے مطابق سوموار کے روز گلیات کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت گرنے کے باعث ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کا عملہ اور مشینری سڑکوں کی صفائی اور سیاحوں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :