صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے بنوں کے علاقہ جانی خیل کے رہائشی سجاد کے کمسن بچے کی بازیابی پر خوشی کا اظہار

پیر 29 اپریل 2024 20:45

-پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے بنوں کے علاقہ جانی خیل کے رہائشی سجاد کے کمسن بچے کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے بنوں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے داد دی اور کہا کہ یقینا بچے کی اغوائیگی درد ناک تھی خیبر پختونخوا کی حکومت متاثرہ خاندان کے صدمے پر غم زدہ تھی ہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد کو بہترین کارکردگی دکھانے پر داد دیتے ہیں اور ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بچے کی بازیابی کیلئے پرامن طریقے سے آواز اٹھاکر بچے کی بازیابی کو بحفاظت یقینی بنایا یقیناً یہ وقت اتفاق و اتحاد کا ہے رنگ و نسل اور سیاست سے ہٹ کر مظلوم کی آواز بننا ہے انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے خیبرپختونخوا کی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بہتری کیلئے کردار ادا کرے گی یہ مٹی ہم سب کی مٹی ہے اس کا دفاع کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہم چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں خوشحالی ہو امن ہو, ترقی ہو اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں ہماری حکومت کی کوشش بھی یہی ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو روزگار میسر ہو ان کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہوں عوام خوشحال ہوں اور امن ہو انشاء اللہ تمام چیلنجز کے باوجود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا کو ایک خوشحال صوبہ بنائیں گے اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔