پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام نشتر ہسپتال میں ٹرینی ڈاکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد

پیر 29 اپریل 2024 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر ہسپتال میں نئے آنے والے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ پی جی آرز ٹیچنگ ہسپتالوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،نشتر ہسپتال میں نئے آنے والے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے مریضوں کو ہمیشہ ترجیح دیں اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں۔

ڈاکٹر مسعود نے کہا کہ خوش اخلاقی ایک ایسا عمل ہے جس سے مریضوں کی آدھی بیماری ختم ہو جاتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم اے ملتان کے دروازے تمام ڈاکٹروں کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹرز اور پی ایم اے ملتان کابینہ کے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پی ایم اے ملتان نے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے نئے تعینات پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا ہے ،جس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :