ادارے کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے ، ہر سال ہزاروں کی تعداد میں شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے،وفاقی ٹیکس محتسب

پیر 29 اپریل 2024 21:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کو عزت دینا اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے، ٹیکس گزار کی تکریم لازم ہونی چاہیے،ٹیکس گزار کی شکایت کے اندراج کو آسان ترکردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گوجرانولہ میں ایف بی آر سے متعلق شکایات کے ازالے کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا کہ ہمارے ادارے کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے ،اسی سلسلے میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ٹیکس دہندگان کی شکایات کا فوری ازالہ کررہا ہے،ایف ٹی او کا ادارہ ملک میں کاروباری افراد کو ایف بی آر کے غلط فیصلوں کے خلاف کسی خرچہ کے بغیر فوری ریلیف فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 2023 کے دوران 8963 درخواست گزاروں کی شکایات کا 45 دن کے اندر ازالہ کیا گیا اور رواں برس 12 ہزار سے زائد درخواست گزاروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،ٹیکس گزاروں کو ابتک 17ارب 70 کروڑ روپے کے وصول شدہ ٹیکس واپس کرواچکے ہیں،وفاقی ٹیکس محتسب کا ادارہ 60 دنوں کے اندر شکایات پر فیصلہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ایسا نظام آجائے کہ کوئی شکایت باقی نہ رہے،بدعنوانی پر گریڈ 20 اور 21 کے افسران کے خلاف بھی کارروائیاں کرتے ہیں،ریفنڈ کیس گزشتہ سال بہت زیادہ تھے یہ مسئلہ بھی حل کروایا،ایف ٹی او کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہوئےہیں، پرفارمنس میں بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے۔قبل ازیں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی محمد خالد جاوید اعوان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :