لاہور ہائیکورٹ نے ایکس ٹوئٹر کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی

پیر 29 اپریل 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایکس ٹوئٹر کی بحالی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔جسٹس شاہد بلال حسن نے حافظ شاکر محمود کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے ایکس( ٹوئیٹر) کی بحالی کی استدعا کر رکھی ہے ۔دوران سماعت ایف آئی اے نے جواب جمع کرایا جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ دیگر فریقین سے بھی جوابات آئیں گے تو کیس آگے بڑھے گا۔ عدالت نے دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔