ایس ایس پی سٹی نے اشتہاری، مفرور ملزمان سے متعلق ہونے والی ابتک پیش رفت پر رپورٹ طلب کرلی

پیر 29 اپریل 2024 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ایس ایس پی ضلع سٹی عارف عزیز کی قیادت میں گٹکا مافیا ،اشتہاری اور مفرور ملزمان کے حوالے سے ایس ایس پی سٹی آفس بغدادی کمپلیکس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان سٹی پولیس کے مطابق ایس ایس پی سٹی نے پولیس کی کاردگی پر عدم اطمینان اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی بہتر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اشتہاری اور مفرور ملزمان سے متعلق ہونے والی ابتک پیش رفت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایس ایس پی سٹی نے افسران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مفرور ملزمان گرفتاریوں سے متعلق کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا سست مزاجی برداشت نہیں کی جائے گی اور عدم دلچسپی دکھانے پر افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں ہدایت کی کہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،ہیڈ محررز اور کورٹ محررز ملکراشتہاری اور مفرورں کے خلاف پلان ترتیب دیکر کارروائیاں عمل میں لائیں اور تلاش ایپ ڈیوائس سے بھی مدد حاصل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے اردگرد ٹریفک جام نہ ہونے پائے، ہسپتالوں کی ایمرجنسی کے پاس سے ٹھیلے پتھاروں کو ہٹایا جائے اور نفری کو تعینات کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈائون کو مزید موثر بنایا جائے۔ اجلاس میں ایس پی سٹی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :