ًمریدکے، گلستان انور کالونی میں مبینہ قبضہ گروپ کی فائرنگ سے عمر رسیدہ محنت کش جاں بحق

ملزمان دہشت پھیلاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ4نامزد اور تین نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمی درج

پیر 29 اپریل 2024 22:05

ق مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) تھانہ صدر کے علاقہ گلستان انور کالونی میں مبینہ قبضہ گروپ کی فائرنگ سے عمر رسیدہ محنت کش جاں بحق ہو گیا۔ ملزمان دہشت پھیلاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ4نامزد اور تین نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمی درج کرے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

ملزمان نے محنت کش کو اپنے ہی پلاٹ کی چار دیواری کرنے پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گولی مار دی۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ گلستان انور کالونی (حدوکی) کا رہائشی معروف روحانی شخصیت صوفی رحمت علی نوشاہی کا 60سالہ بیٹا ملک نعیم اپنے ملکیتی پلاٹ کی چار دیواری کروا رہا تھا کہ اسی دوران با اثر ملزمان عمران چٹھہ وغیرہ مسلح ہو کر آ گئے اور ملک نعیم پر تشدد شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کا مؤقف تھا کہ مذکورہ پلاٹ ان کی ملکیت ہے جبکہ مقتول کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پلاٹ کی رجسٹری اور انتقال وغیرہ کے کاغذات موجود ہیں۔ تشدد کے دوران ہی ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے ملک نعیم کو شدید زخمی کر دیا جسے ریسکیو1122کی ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

ملزمان علاقہ بھر میں دہشت پھیلاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر پولیس نے عمران چٹھہ وغیرہ سمیت4نامز د اور تین نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔ ملزمان کا تعلق نواحی گاؤں گاجر گولہ سے بتایا جاتا ہے۔ لڑائی جھگڑے کے دوسرے واقعہ کے دوران مسلح افراد نے میاں بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دی اور فرار ہو گئے۔

ملزم پارٹی کسی چیز کی قسط وصولی کرنے کے لیے نواحی گاؤں جوئیانوالہ آئی جس دوران جھگڑا ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ اور آہنی راڈ کے حملوں سے شہباز ولد نور محمد اور اس کی بیوی صفیہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا۔ زخمی میاں بیوی کے سروں میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر د ی ہے۔