oنوکنڈی میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے برابر شہری پریشان

منگل 30 اپریل 2024 02:30

۷ نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) نوکنڈی میں کافی سالوں سے نیٹ ورک نہ ہونے کی برابر شہری پریشان آئیروز مہنگے مہنگے پیکجز فضول میں ضائع ہو رہے ہیں اگر یاد ہو آپ کو چیئرمین ودود خان سنجرانی آتے ہی دھماکے دار ہفتہ وار پیکج کی طرح ایک ہی بار ایک ہفتے تک نیٹ ورک سیٹنگ سسٹم بحال ہونے کا دعویٰ کیامگر تاحال نوکنڈی کلی زور آباد میں اس وقت لوگ زیرو پوائنٹ پر نیٹورک استعمال کر رہے ہیں ایمرجنسی طور پر کسی بھی صورت میں نیٹورک کام نہیں دینگے دن صبح صادق سے لیکر رات ایک بجے تک نیٹورک زیرو پوائنٹ پر ہے یوفون، ٹیلی نار زونگ تینوں ایک ہی انداز میں ناکام ہیں لہٰذا خیرخواہ نوکنڈی چشم و چراغ نوکنڈی رہبرنوکنڈی سردارومعتبر نوکنڈی میر و ملک نوکنڈی جوبھی تعریف لکھوں کم ہیں وہی نوکنڈی کے نام نہاد لیڈر سے گزارش ہینیٹورک سست رفتاری پر فوری طور پر ایکشن لیاجائے آتے آتے آپ کو ایک اور بات بتاؤں ٹیلی نار ہو یا یوفون اب زونگ والوں نے بھی یہ سلسلہ شروع کیا ڈیزل چوری کرتے ہیں اور ٹاورز کو بجلی پر چلاتے ہیں جب کہ بجلی نا ہونے کی صورت میں اگر بجلی سروس بند ہو جائے تو یہ ٹاورز والوں کو بخار چڑھ جاتا ہے کیوں کہ انہیں جنریٹر مشین اسٹارٹ کرنے ہونگے اور اسٹارٹ کرتے ہی نیٹورک فل سپیڈی کی ٹرین پکڑ لیتی ہے آخر ڈیزل چوری کر کے عوام کو ذلیل کرنا اچھی بات نہیں عوامی حلقوں نے نیٹورک انتظام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیں نوکنڈی عوام کوسکون کی زندگی گزارنے پر چھوڑ دیں۔

متعلقہ عنوان :