ض*کسانوں سے گندم نہ خریدنے کے اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

منگل 30 اپریل 2024 02:30

yلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گذار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم سرکاری قیمت پر خریدنے کی پابند ہے، حکومت نے 3900 روپے فی من گندم خریداری کیلئے پالیسی جاری کی، حکومت نے 22 اپریل سے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کرنا تھی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اپنی پالیسی کے مطابق کسانوں سے گندم کی خریداری شروع نہیں کی، بارشوں کی وجہ سے کسان سستے داموں فصل گندم مافیاز کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں ،سرکاری قیمت پر گندم کی خریداری نہ کر کے کسانوں کے بنیادی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت حکومت کو کسانوں سے گندم کی خریداری کا حکم دے اور گندم مافیاز کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے۔